• news

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے 25ویں کونسل سیشن کا انعقاد

لاہور (پ ر) الحمرا ہال لاہور میں میں نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (پاکستان) کے 25 ویں کونسل سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے نمائندہ طالب علموں مزدوروں‘ کسانوں‘ وکلاء اور صحافیوں سمیت ہر طبقہ ہائے فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی نئی قیادت کا اعلان کیا گیا۔ موجودہ صدر صابر علی اور جنرل سیکرٹری عاشق حسین پٹھان نے نئی قیادت سے حلف لیا۔ نئی قیادت میں صدر آزاد ساحر پلیجو‘ نائب صدر شہاب خان‘ جنرل سیکرٹری احمد خان‘ جوائنٹ سیکرٹری سلیم چانڈیو‘ سیکرٹری احمد خان‘ جوائنٹ سیکرٹری سلیم چانڈیو‘ سیکرٹری نشر و اشاعت‘ گہرام بلوچ اور فنانس سیکرٹری ثناء کامریڈ شامل ہیں۔ اس موقع پر نئی اور پرانی قیادت سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ مقررین نے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی نظریاتی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ این ایف ایس بائیں بازو کے طلباء کی حقیقی نمائندہ طلبہ تنظیم ہے جو پسے ہوئے طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کے حقوق کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن