• news
  • image

ڈاکٹر عارفہ صبح خان کی علمی ادبی صحافتی خدمات پر تقریب پذیرائی

لاہور (پ ر) سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان اس لحاظ سے ایک خوش نصیب ملک ہے کہ یہاں عورت ایک مثبت اور جاندار کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عارفہ صبح خان پاکستان کا عظیم سرمایہ ہیں۔ ان کی بہت سارے شعبوں میں بے پناہ اور قابل قدر خدمات ہیں۔ ادارہ خیال و فن کے زیراہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لینگوئج اینڈ کلچر میں ڈاکٹر عارفہ صبح خان کے اعزاز میں منائی جانے والی شام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے کہا کہ وہ مشکل پسند ہیں۔ ہماری حکومتیں اہل علم اور دانشوروں کو انکا جائز مقام نہیں دیتیں۔ پرائیڈ آف پرفارمنس ستائش باہمی کی بنیاد پر عطا کر دئیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا کہ میں عارفہ کے چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ عارفہ کے علم کی خوبصورتی کی بھی قائل ہوں۔ ان کی بہادری اور جرات پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ابصار عبدالعلی نے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ نے پہلی بار کرائم رپورٹنگ کی اور سب کو حیران کر دیا۔ وہ بہت دبنگ انداز میں خطاب کرتی ہیں اور بہترین قسم کی کالم نگار ہیں۔ انہوں نے ادب اور صحافت میں کوئی شعبہ نہیں چھوڑا ۔ تقریب سے راشد حجازی‘ حکیم سلیم اختر‘ ممتاز راشد لاہوری‘ کنول‘ خالد نقاش‘ فراست بخاری‘ منشا قاضی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن