• news

قاری محمد مشتاق سپرد خاک مولانا فضل الرحمن و دیگر کا اظہار تعزیت

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی لاہور کنٹومنٹ بورڈ کے امیر مولانا قار ی محمد مشتاق کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کا گذشتہ روز انتقال ہوا تھا مرحوم کی نماز جنازہ مولانا محب النبی نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ مولانا سیف الدین سیف ،حافظ اشرف گجر، صاحبزادہ حافظ محمد طارق ،مولانا مفتی عزیز الرحمن،حافظ ریاض احمد درانی ،حافظ غضنفر عزیز ،محمد افضل خان ،جمال عبد الناصر ،محمد قاسم افضل، حافظ نصیر احمد سمیت بڑی تعداد میں علماء اور عوام نے شرکت کی ۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے مولانا قاری مشتاق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ مر حوم نے ساری عمر دین اسلام کی اشاعت اور اس کے نفاذ کے لیئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن