آل مسالک حرمین شریفین کانفرنس 16نومبر کو ہو گی: مفتی عاشق حسین
لاہور( پ ر) چاروں مکاتب فکر ’’ اتحاد علماء کونسل‘‘پاکستان کے زیر اہتمام آل مسالک تحفظ’’ حرمین شریفین‘‘ کانفرنس 16نومبر کو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہو گی چیئر مین اتحاد علماء کونسل مفتی عاشق حسین کے مطابق کانفرنس سے لیاقت بلوچ، مجیب الرحمن شامی، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا عارف سیالوی، مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی، سیاسی و سماجی راہنما اور وکلاء ، دانشور اور صحافی خطاب کرینگے۔