• news

عوام منشیات کے خاتمہ کیلئے متعلقہ اداروں کیساتھ تعاون کریں: عامر چشتی

لاہور (پ ر) ممتاز سماجی کارکن عامر چشتی نے کہا ہے کہ اینٹی نار کوٹکس فورس نے منشیات کو تلف کر کے بہت اچھا اقدام کیا۔ ہم انشاء اللہ عوام کے تعاون سے ANF کے شانہ بشانہ منشیات کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا منشیات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نئی نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔ عوام کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے محاسبہ کیلئے متعلقہ اداروں کو ان کی نشاندہی کریں تاکہ ادارے اپنا فرض ادا کر کے منشیات فروشوں کا قلع قمع کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن