• news

68 برس بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپرمون کا شاندار نظارہ‘ لوگ سیلفیاں بناتے رہے

کراچی/ لندن (آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے 68سال بعد سپر مون کا نظارہ کیا جو معمول کے چاند سے 14 فیصد تک بڑا اور 30 فیصد تک روشن روشن تھا،کراچی میں سپر مون کے نظارے کیلئے ساحل سمندر پر شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی اور چاند کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے، آئندہ سپر مون 2034ء میں دیکھا جاسکے گا۔ اسلام آباد ،راولپنڈی ،لاہور، پشاور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شہری سپر مون کا نظارہ کرنے کیلئے باہر نکل آئے اور سپر مون کا نظارہ کرتے ہوئے اسکی تصاویر بھی بناتے رہے۔ مانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق تاندلیانوالہ میں سپرمون دیکھنے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گلیوں اور چھتوں پر کھڑے ہو گئے جونہی چاند نمودار ہوا تو لوگ لطف اندوز ہونے لگے۔ 70 سال کے بعد اتنی روشنی لوگ گھنٹوں کھڑے رہے اور سپرمون کا نظارہ کرتے رہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سپرمون حکمرانوں کیلئے مشکلات اور بحران کا باعث بن سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن