آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔ تحریک انقلاب کے غازی علم الدین ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں فوج نے دہشت گردی پرقابو پانے اور اسکے تدارک کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ درخواست گزار کے مطابق پوری قوم جنرل راحیل شریف کو مزید مدت کیلئے آرمی چیف دیکھنا چاہ رہی ہے۔