• news

ایفی ڈرین کیس: ہائیکورٹ نے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کاحکم دیدیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے علی موسیٰ گیلانی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے دلائل میں کہا کہ چار برس سے بغیر کسی جواز کے علی موسیٰ گیلانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ایفی ڈرین کیس میں علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل میںشامل کیاتھا، ابھی کیس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن