سپورٹس بورڈ کی خواتین کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح کل کنیئرڈ کالج میں ہوگا
لاہور (نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب کی تیسری اور خواتین کی پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح 16 نومبر کو کنیئرڈ کالج لاہور میں ہوگا‘ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس اکیڈمی کا افتتاح کریں گے ، اکیڈمی میں نوجوان خواتین کو تربیت دی جائےگی۔