اے ٹی ایف ورلڈ ٹورز فائنلز: جاپان کے نیشی کوری سوئس واورینکا کو شکست دیدی
لندن (سپورٹس ڈیسک) اے ٹی ایف ورلڈ ٹورز فائنلز 2016 کے مقابلوں میں کیی نیشی کوری نے سٹان واورنیکا کو شکست دے دی۔ جاپانی ٹینس سٹار نے مدمقابل سوئٹزر لینڈ کے نمبر 3 کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے زیر کیا۔ دونوں میں سخت مقابلہ کی توقع تھی لیکن میچ یکطرفہ ثابت ہوا‘ میچ کے بعد گفتگ کرتے ہوئے نیشی کوری نے کہا کہ یہ ان کا اس ہفتے کا اولین ”گول“ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نمبر 4 یا 3 کی پوزیشن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 31 سالہ واورنیکا گھٹنے کی انجری کے بعد پہلی بار ٹینس کورٹ میں نظر آئے تاہم متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔