• news

ہرارے : سری لنکا نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلنے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42ویں اوور میں 154 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی زمبابوے کی جانب سے مور 47‘ کریمر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے دیگر کھلاڑی سری لنکن اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا مہمان ٹیم کی جانب سے گونارتنے 3‘ کولیسکرا اور لکمل نے 2,2 بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ سری لنکا نے ہدف 25ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈی سلوا 78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ڈک ویلا نے 41 رنز بنائے۔ ینسین گرا اور جیبابھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن