• news

فواد عالم ڈومیسٹک میں تیز ترین 10 ہزار رنز کرنےوالے دوسرے پاکستانی بن گئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم میں نمائندگی سے محروم فواد عالم کے ڈومیسٹک کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل ہو گئے، کیرئیر کی دو سو گیارہویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرکے وہ حنیف محمد کے بعد تیز ترین 10 ہزار رنز کرنے والے پاکستان کے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔ قائداعظم ٹرافی میں سوئی سدرن گیس کے کپتان نومبر 2009 سے قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں۔آخری انٹرنیشنل ون ڈے 22 اپریل 2015 کو کھیلا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں مرحلے میں ایچ بی ایل کے خلاف سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کرتے ہوئے گذشتہ روز ناقابل شکست 108 کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ٹیموں کا انتخاب کرتے وقت باصلاحیت کھلاڑیوں کو نظرانداز کرنا کوئی نئی بات نہیں، سلیکٹرز کی من مانیوں کی وجہ سے قومی ٹیم ورلڈکپ 1992کے بعد یہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی، گرین شرٹس 2009 کے بعد سے ورلڈ ٹوئنٹی20 چیمپئن بھی نہیں بن سکے، اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم ون ڈے عالمی رینکنگ میں آٹھویں اور ٹوئنٹی20میں ساتویں نمبر پر ہے، ماضی کی طرح باصلاحیت کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کے باوجود تاحال قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں مرحلے میں ایچ بی ایل کے خلاف سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کرتے ہوئے گذشتہ روز مڈل آرڈر بیٹسمین نے ناقابل شکست 108رنز کی اننگز کھیلی تو وہ 10 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے بڑے بیٹسمینوں میں اپنا نام لکھوا چکے تھے، فواد عالم نے 132فرسٹ کلاس میچز میں 25 سنچریزاور 53ففٹیز سمیت 10077رنز بنائے ہیں، ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 210رہا،31سالہ فواد عالم اب تک 3ٹیسٹ، 38ایک روزہ اور 24ٹوئنٹی20 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔قومی آل راﺅنڈر نے نومبر 2009میں نیوزی لینڈ کیخلاف ڈوینڈن ٹیسٹ جبکہ اپریل 2015کو بنگلہ دیش کیخلاف ڈھاکا میں ہونیوالے ایک روزہ میچ میں آخری بار قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، وہ دسمبر2010کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے بعد کوئی ٹوئنٹی 20 میچ نہیں کھیلے۔

ای پیپر-دی نیشن