• news

ٹریٹ پولو کپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹریٹ پولو کپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ 6 ہےنڈی کےپ کے اس ٹورنامنٹ میں سات ٹیمیں شامل ہیں۔ دریں اثنائٹریٹ پولو کپ 2016ءکے مقابلوں کیلئے سات ٹیموں نے اپنے ناموں کا اعلان کردیا۔ لاہورپولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ثاقب خان خاکوانی کا کہنا تھا کہ ٹیموں کے درمیان زبردست پولو کے مقابلے ہو رہے ہیں۔ جو کہ خوش آئند بات ہے۔ لاہور پولو کلب کو اعزاز حاصل ہے کہ یہاں دنیا کی بہترین کوالٹی کی پولو کھیلی جاتی ہے۔ امید ہے کہ اس سال کا سیزن بھی بہترین سیزن ہوگا۔ پول اے میں گارڈ گروپ کی ٹیم میں عمران اختر، تیمور علی ملک، تیمور مواز خان اور ثاقب خان خاکوانی ،ریجاس کی ٹیم میں قدیر اشفاق، احمد نواز ٹوانہ اور اعظم حیات نون ، ڈائمنڈ پینٹس میں عبداللہ داﺅد، دانیال، میر حذیفہ احمد اور عمر اسجد ملہی، سفایئر /بلیک ہارس میں ابوبکر صدیق، بابر منوں، شاہ نواز ایاز درانی اور حسام علی حیدر شامل ہیں۔ پول بی میں پیبل بریکرز میں سید حسن عباس، احمد زبیر بٹر اور احمد علی ٹوانہ ، وائی ٹرائب شاہ سوارز میں نفیس باری، عرفان شیخ،ممتاز عباس نیازی، حمزہ مواز خان، سکھ چین میں حسن آغا خان، آغا موسیٰ علی خان ، راجہ تیمور ندیم اور کرنل (ر) ندیم راجہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن