• news

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، یاسر کی ترقی، یونس کی پوزیشن مستحکم

دوبئی (سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش کپتان ایلسٹرکک نے پاکستانی کپتان مصباح الحق سے تیسری پوزیشن چھین لی، جبکہ جو روٹ اور رنگناہیراتھ نے بیٹنگ اور بولنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور بھارتی آف اسپنر ایشون بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے جو روٹ نے راجکوٹ میں سنچری بنا کر کیوی کپتان کین ولیمسن کو دوسری پوزیشن سے برطرف کردیا، جبکہ سنچری میکرز معین علی نے چھ اور بین اسٹوکس نے آٹھ درجہ ترقی کے بعد بالترتیب چھبیس اور بتیس ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ادھر زمبابوے کیخلاف ایک سو باون رنز دیکر تیرہ وکٹوں لینے والے سری لنکا کے رنگناہیراتھ نے ڈیل اسٹین اور جیمز اینڈرسن کو پیچھے کرکے بولنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔دوسری جانب پاکستان کے یونس خان چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ ایلسٹرکک نے تیس ویں سنچری بناکر مصباح الحق کو گیارہویں نمبر پر دھکیل کرٹاپ ٹین میں جگہ بنالی ہے۔ پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ ایک درجہ ترقی کرکے پانچویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن