• news

خوفناک زلزلہ‘ نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے ارجنٹینا کا دورہ منسوخ کر دیا

ولنگٹن (اے ایف پی) نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جون کے نے زلزلے کے پیش نظر ارجنٹینا کا دورہ منسوخ کر دیا۔ جون کے کا تجارتی مشن میں شرکت کے لیے بیونس آئرس کا دورہ طے شدہ تھا تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کی مکمل معلومات تک اپنے ملک میں ہی قیام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی زلزلے سے ہونے والی تباہی اور نقصان کی مکمل معلومات نہیں ملیں اور صرف 2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو وہ 19 نومبر کو لیما میں ہونے والے اپیک اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن