کراچی : رینجرز کی کارروائی، چار ٹارگٹ کلرز سمیت 11 ملزم گرفتار
کراچی(آئی این پی ) رینجرز اور پولیس نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارووائی کرتے ہوئے عسکری ونگ اور کالعدم تنظیم کے 4ٹارگٹ کلر سمیت 11افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق پیر کو رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارووائیاں کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کرلیا،کارووائیاں شاہ فیصل،ملیر،نیوکراچی،اورنگی اور گلشن اقبال میں کی گئیں۔گرفتار ملزمان میں عسکری ونگ کے 2ٹارگٹ کلرز شال ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق کالعدم تنظیم کے 2کارندے بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔کارووائی کے دوران تین ڈکیت اور تین اغوار کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔رینجرز نے اسنیپ چیکنگ میں ملیر،جمشید ٹائون،گلشن اقبال سے بھی 5ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔