• news

سرگودھا: پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک، ورثا کا مظاہرہ

سرگودھا/ بھلوال ( نامہ نگاران ) پولیس کے مبینہ تشدد سے اغوا کے مقدمہ کا زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔ ورثا کا احتجاجی مظاہرہ ، آئی جی نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ تھانہ مڈھ رانجھا میں پولیس نے چند روز قبل ہلال پور کے رہائشی نوجوان سرفراز کو اغواء کے ایک مقدمہ میں گرفتار کیا جبکہ بعد ازاں پولیس کے مطابق رات کو حوالات میں ملزم نے خود کشی کرلی‘ ورثاء کا کہنا ہے کہ سرفراز کسی بھی قسم کے مقدمہ میں ملوث نہیں تھا‘ 3 روز قبل پولیس سرفراز کو گرفتار کرکے لے گئی اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کا رنگ دے دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی سرفراز ایک نوعمر لڑکے کے اغواء کے مقدمہ میں ملوث تھا جس میں اس سے تفتیش جاری تھی کہ اس نے رات کو دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔ پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا آئی جی پنجاب نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا اور آر پی او سرگودھا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب بھی طلب کرلی۔ دریں اثناء پولیس نے ہلاک ہونے والے نوجوان کی نعش کو سرگودھا منتقل کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن