نیوزی لینڈ ‘آسٹریلیا کیخلاف سیریز قومی کرکٹ ٹیم کا امتحان ہے :وسیم اکرم
لاہور (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز قومی کرکٹ ٹیم کا اصل امتحان ہے ۔کھلاڑیوں نے کارکردگی برقرار رکھی تو جیت پاکستان کا مقدر بنے گی ۔ ذیا بطیس سے آگاہی کی واک کے موقع پر سابق کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کادورہ امتحان ہے اور کھلاڑیوں کو تینوں شعبو ں میں کارکردگی دکھانا ہوگی ۔شاہینوں نے اپنی دورہ انگلینڈ والی کارکردگی دکھائی تو جیت ان کا مقدر بنے گی ۔نیوزی لینڈمیں قومی ٹیم کا ریکارڈ اچھا ہے اور وہاں جیتنا کوئی مشکل نہیں ہے ۔پریکٹس میچ ہو جاتا تو کھلاڑیوں کو وہاں کے ماحول اور پچز سے اچھی آگاہی مل جاتی ۔سٹار کھلاڑی کی موجودگی کا پرستاروں نے بھی فائدہ اٹھایا اور وسیم اکرم کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔