• news

محبوبؐ خدا جیسی شکل و صورت بنا کر جانا!

مکرمی! خدا کا کروڑ ہا بار شکر ہے کہ اس نے امسال مجھ جیسے گنہگار کو بھی حج بیت اللہ کی سعادت بخشی حج پہ جانے سے پہلے جیسا کہ ہر کوئی عزیزو اقارب اور دوست احباب سے ملکر معافی تلافی کا خوستگار ہوتا ہے۔ میں بھی ایسی ہی میل ملاقاتوں کے دوران ایک ایسے عزیز کے ہاں چلا گیا، جن کا زیادہ تر وقت تبلیغی جماعت کیساتھ ہی گزرتا ہے۔ باتوں باتوں میں کہنے لگے کہ آپ کلین شیو ہیں۔ رسول پاکؐ کے در پہ جب جائیں تو ان جیسی ہی شکل و صورت بنا کے جانا، ورنہ بالکل نہ جانا، یہود و نصاریٰ سے مشابہ کوئی کام بھی آپؐ کو پسند نہیں تھا۔ یہ بات انہوں نے نہ جانے کس درد اور خلوص سے کہی کہ سیدھی دل میں ہی اترتی چلی گئی، مکہ شریف پہنچا، تو سامان سے ریزر نکال کر پھینک دئیے۔ داڑھی سنت سمجھ کر رکھ لی۔ محبوبؐ خدا جیسی صورت بنالی۔ اس سنت کی برکت سے مجھے اپنی شکل و صورت پہلے کی نسبت زیادہ سندر اور با وقار لگنے لگی ہے۔ اسکی برکت سے کئی قباحتیں اور چھوٹے بڑے گناہ چھوٹ گئے ہیں۔ عبادت الٰہی میں لطف آنے لگا ہے۔ دنیا و آخرت میں نجات و برکات کا ذریعہ صرف اور صرف احکام الٰہی اور سنت رسولؐ کی پیروی میں ہی ہے۔ اللہ پاک ہمیں صراط مستقیم پہ ہی رکھے (آمین) کیونکہ ہر قسم کی پریشانیوں اور گناہوں سے بچ نکلنے کا یہی واحد راستہ ہے۔ (محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن