گوادر بندرگاہ پاک چین دوستی کی روشن مثال
مکرمی! گوادر بندرگاہ پاک چین دوستی کی روشن مثال ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم پاکستان ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ ز ہری و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ پوری پاکستانی قوم سی پیک منصوبہ کی کامیابی کے لیے پُر عزم ہے اور سیاسی وعسکری قیادت کی افتتاحی تقریب میں شمولیت نے سی پیک پر اُٹھنے والے الزامات اور تحفظات کی سیاست کو بے معنی کر دیا ہے۔ سی پیک منصوبہ پر پراپیگنڈہ کرنے والے حقیقی حقائق کے سا منے شکست خوردہ نظر آرہے ہیں۔ گوادر سی پورٹ کی تعمیر حکومت کے اُس پختہ عزم کا واضع اظہار ہے جس کے ذریعے وہ پاکستان کو امن اور خوشحالی کی طرف لے کر جانا چاہتی ہے۔ گوادر بندرگا ہ میں اقتصادی سرگرمیوں کے افتتاح کے ساتھ حکومت دوسرے ملکوں کے سرمایہ کاروں کی توجہ بھی اس اہم منصوبہ کی طرف مبذول کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے جو بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ ملک کا تصور پیش کر رہا ہے۔ (محمد ارشد، ساہیوال)