• news

نواز شریف کا صفایا ہونیوالا ہے دسمبر کے اختتام سے پہلے گھر چلے جائیں گے: لطیف کھوسہ

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے نواز شریف کرسی پر برقرار رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔ انہیں چاہیے عہدہ چھوڑ دیں۔ نواز شریف کا صفایا ہونے والا ہے۔ وہ دسمبر کے اختتام سے پہلے گھر چلے جائیں گے۔ یہ جتنا مرضی چھپ جائیں اب حق سچ کی فتح ہو گی۔ وہ جہانگیر بدر کے ختم قل میں شرکت کے بعد اخبار نویسوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ حکمران یاد رکھیں کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ تمام ادارے عوام کے ٹیکسوں پر چلتے ہیں۔ عوام کو ان سے ایک ایک پائی کا حساب لینے کا حق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن