احتجاجی ڈاکٹرز پر مقدمات درج کرنے کی درخواست ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی، سیکرٹری صحت، چیف سیکرٹری سے جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے احتجاجی ڈاکٹرز کیخلاف سخت کارروائی اور مقدمات درج کرنے کی درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صحت سمیت دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے سید نجف عباس شاہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ینگ ڈاکٹرز نے لاہور کے ہسپتالوں اور سڑکوں کو مفلوج کر دیا۔ ایمرجنسی سروس بند ہونے کے باعث لاہور میں تین ہلاکتیں ہوئیں۔اس لئے ینگ ڈاکٹرز کی مجرمانہ غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔