جوناگڑھ کی پاکستان کیساتھ الحاق دستاویزات عالمی قانون کا درجہ رکھتی ہیں: جہانگیر خانجی
اسلام آباد (صباح نیوز) نواب آف جوناگڑھ کی پاکستان کے ساتھ دستخط کی گئی الحاقی دستاویز کے تحت جونا گڑھ قانونی طور پر پاکستان کا حصہ ہے جس پر بھارت نے غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے۔ پاکستان کو یہ مسئلہ دوبارہ سے عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم انسٹیوٹ اور سنٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ۹ نومبر سقوطِ جوناگڑھ کی مناسبت سے ’’جوناگڑھ پر بھارتی قبضہ: پاکستان کیلئے پالیسی آپشنز‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا- نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی نے کہا کہ نوجوان نسل کو مسئلہ جوناگڑھ اور اس کی تاریخ سے آگاہ رکھا جانا چاہئے۔ جوناگڑھ وہ پہلی ریاست تھی جس نے پاکستان کے ساتھ باقاعدہ الحاق کیا نواب آف جوناگڑھ کا یہ فیصلہ ریاستِ جوناگڑھ کی کو نسل کے ساتھ مشاورت کے ساتھ کیا گیا تھاجس میں مسلمان اور ہندو دونوں شامل تھے۔ 12 مئی 1946ء کے ڈیکلیریشن کے مطابق جوناگڑھ کا الحاق مکمل قانونی ہے اور الحاق دستاویزات عالمی قانون کا درجہ رکھتی ہیں۔ 3 جون کے پلان کے مطابق قائداعظم نے تمام ریاستوں کو کھلے دل سے آپشن دیا کہ چاہیں تو پاکستان کے ساتھ الحاق کریں، چاہیں تو بھارت کے ساتھ اور چاہیں تو آزاد رہیں۔