حمد بن جاسم کا خط سپریم کورٹ میں پیش کرنا چوری اور اعتراف جرم ہے:اعتزاز
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے دو خطاب کئے جس میں پوری تفصیل بیان کی اور آج سے پہلے حمد بن جاسم کا کہیں ذکر تک نہیں آیا ہے، حمد بن جاسم سے منت سماجت کر کے خط لیا گیا ہو گا اور اب انہیں پاکستان آنا چاہئے اور سپریم کورٹ میں جرح ہونی چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں حمد بن جاسم کا خط پیش کرنا چوری اور اعتراف جرم ہے۔ جب تک حمد بن جاسم اس خط کی تصدیق نہیں کرتے، یہ صرف اور صرف ردی کا ٹکڑا ہے۔