پشاور : پاکستانی خواتین کا اپنے افغان شوہروں کے حق میں مظاہرہ
پشاور(صباح نیوز)پشاور میں مقیم پاکستانی خواتین نے اپنے افغان شوہروں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ خواتین نے مظاہرے کرتے ہوئے کہا کہ ان کے افغان شوہروں کو پاکستانی شہریت دے کر ان کا مستقبل محفوظ کیا جائے۔منگل کو پشاور پریس کلب کے باہرہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز لئے بے بسی کی تصویر بنی پاکستانی خواتین نے اپنے شوہروں کے لئے شہریت دینے کا مطالبہ کیا ۔بچوں کے ہمراہ احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا تھا حکومت نے غیر قانونی مہاجر قرار دے کر ان کے شوہروں کو ڈی پورٹ کردیا ہے،اورہم یہاں رہ گئے ہیں، گھر کی کفالت کرنے والا کوئی نہیں رہا۔نوبت فاقوں تک آگئی ہے۔ان خواتین کا کہنا تھا کہ عدم استحکام کی وجہ سے وہ افغانستان نہیں جاسکتیں۔
خواتین/مظاہرہ