درہ آدم خیل، کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے 3 مزدور جاں بحق
بشام (آئی این پی) درہ آدم خیل میں کوئلہ کان میںزہریلی گیس بھر جانے سے شانگلہ کے تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔ نعشوں کو آج آبائی علا قوں میں پہنچایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق یوسی پیرخانہ کے علاقہ نڑیدلے کے 2 رہائشی کان کن حنیف اللہ، شریف اللہ جبکہ باسی الپورئی کے رہائشی جس کا نام معلوم نہ ہوسکا، جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ شانگلہ کی 70 فیصد سے زائد مزدوراپنی بچوں کی پیٹ پالنے کیلئے ملک کے مختلف کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے ہیں۔ ابھی تک کوئلہ کان کے ان مزدوروں کی بہتری کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیںکئے گئے۔ فاٹا سیکرٹریٹ میں ببٹھے افسران کی کارکردگی بھی صفر ہے متعلقہ ٹھیکیداران سے باقاعدہ کمیشن وصول کرکے بیکار اور خراب مائنوں کو چالو کیاہوا ہے۔