• news

کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بم کی جھوٹی اطلاع

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب مشکوک بیگ میں بم کی موجودگی کی اطلاع جھوٹی نکلی، بم ڈسپوزل سکواڈ نے مزار کو کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے منگل کی صبح ساڑھے 6بجے مزار کے قریب ایک مشکوک بیگ کی اطلاع دی تھی جس کے بعد پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو فوری طلب کیا۔ اس دوران مزار کو خالی کرا لیا گیا بعدازاں بم ڈسپوزل سکواڈ نے مزار کو کلیئر قرار دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن