جیکب آباد میں خسرے سے 9بچے متاثر، ایک جاں بحق
جیکب آباد (صباح نیوز)جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی یو سی ٹھل نون میں خسرہ کی وبا پھیل گئی ہے جس کے باعث ایک بچہ فوت اور 9خسرہ میں مبتلا ہوگئے۔ ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جیکب آبادڈاکٹر سانون شیخ نے مذکورہ یوسی کے ویکسینیٹر زین سرکی اور ٹی ایف سی عبدالشکور دستی کا ڈی جی آفس حیدرآباد تبادلہ کردیا ہے۔