• news

قبل از وقت پیدا ہونیوالے بچوں کی اموات میں پاکستان کا دوسرا نمبر

اسلام آباد (آن لائن) دنیا بھر میں بچوں اور ایمرجنسی کی صورتحال میں مدد فراہم کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 8 لاکھ 60 ہزار بچے قبل از وقت پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان میں قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے 1 لاکھ سے زائد بچے موت کا شکار ہوجاتے ہیں، جبکہ قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اموات کی شرح کے حوالے سے پاکستان دنیا کے دس سرفہرست ممالک میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ رپورٹ کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی اموات کی شرح میں کمی لا کر عالمی ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے، کیونکہ جب تک یہ شرح کم نہیں کی جاتی، تب تک 2023 تک 193 ممالک کا توثیق شدہ ’پائیدار عالمی منزل‘ (سسٹین ایبل گلوبل گول) حاصل کرنے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ ادارے کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ ’حفظان صحت کا اچھی طرح خیال رکھنے سے قبل از وقت پیدا ہونے والوں بچوں کو کئی طرح کے انفیکشنز سے بچایا جاسکتا ہے، جبکہ پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر ہی ماں کے دودھ کی شروعات بھی ان بچوں کی اموات کی شرح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن