چین اور بھارت نے پونا میں دہشت گردی کیخلاف چھٹی مشترکہ مشقیں شروع کردیں
نئی دہلی(آئی این پی ) چین اور بھارت کی چھٹی انسداد دہشت گردی مشترکہ فوجی مشقیں پونا میں شروع ہوگئیں، مشقوں میں دونوں ملکوں کے 173،173 فوجی حصہ لے رہے ہیں، فوجی مشقیں 27 نومبر تک جاری رہیں گی۔ مشقوںمیں انسداد دہشت گردی کی جاسوسی سرگرمیاں، سادہ دھماکہ خیزمواد کی تلفی، تلاش اور کنٹرول شامل ہیں۔