پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں گوادر پورٹ محفوظ بنانے کی صلاحیت بڑھے گی: ترجمان پاک بحریہ
کراچی(صباح نیوز)چینی بحریہ کے دو جنگی جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ چینی بحری جہاز پاکستان نیوی فلیٹ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ مشقیں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بھی بنیں گی۔