لاہور ہائیکورٹ ایم کیو ایم پر پابندی، الطاف پر غداری کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواستوں کی سماعت 24 نومبر کو کریگی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر کر دی گئی۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ 24نومبر کو درخواستوں پر سماعت کریگا، عدالت میں ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنیکی درخواستیں زیر سماعت ہیں جس میں عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔