پشاور: اربوں روپے اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق آئی جی پولیس ملک نوید، بجٹ افسر ضمانت پر رہا
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے اربوں روپے کے اسلحہ سکینڈل کیس میں تین سال سے نیب کے زیر حراست سابق انسپکٹر جنرل پولیس ملک نوید اور پولیس بجٹ افسر جاوید خان کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ یہ احکامات عدالت عالیہ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایڈوکیٹ عبد الستار خان اور فضل قیوم خان کی وساطت سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جاری کئے۔