• news

سٹیل ملز بدعنوانی کیس: عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان سٹیل ملز میں بدعنوانی کی تحقیقات سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ عدالت عظمی نے ایف آئی اے اور نیب کو تین ماہ میں سٹیل ملزمیں کرپشن کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، نیب اور ایف آئی اے اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں کی، اس دوران خسارہ 26 ارب سے بڑھ کر چار سو ارب روپے ہو گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حکومت نے سٹیل مل کو 28 ارب نہ دے کر ادارہ کو مزید تباہ کیا، معاملے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ درخواست گزارنے استدعا کی ہے کہ سٹیل ملز کی بندش کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات دیے جا ئیں، ایف اے اورنیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن