پانامہ لیکس، وزیراعظم نے قطری شہزادے کا خط پیش کرکے خود کو پھنسا لیا: حنا ربانی کھر
لاہور (خبر نگار) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پانامہ لیک کیس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کو کلین چٹ ملے گی یا نہیں مگر وزیراعظم نے قطر کے شہزادے کا خط عدالت میں پیش کرکے خود کو مزید پھنسا لیا۔ پاکستانی ملٹری اور پیرا ملٹری دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے کوشش کر رہی ہیں پاکستان جیسے چیلنجز کا ہمارے کسی اور ہمسایہ ملک کو سامنا نہیں سی پیک کا منصوبہ مسلم لیگ ن نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا ہے وہ ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ میں اور بات کی ہے اور اب سپریم کورٹ میں وزیراعظم کا مؤقف تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا کے حالات تبدیل ہو رہے ہیں ٹرمپ کے آنے سے امریکہ کی پالیسیوں میں کوئی خاص فرق نہیں پڑیگا۔