• news

وفاق دارالحکومت میں بھتہ وصولی جاری افغان گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات وفاقی پولیس نے ہوا میں اڑا دئیے۔وفاقی دارالحکومت میں بھی بھتہ وصولی کی جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ افغانی گروپ نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی حاصل کر لئے ہیں۔ نادرا کا تصدیق عمل بھی برائے نام نکلا ہے۔ معلومات کے مطابق گزشتہ روز ایک شہری ارشد نامی نے کھنہ پل تھانہ میں درخواست دی ہے کہ ان سے9ملزمان روز مرہ بنیاد پر نہ صرف بھتہ وصول کرتے ہیں۔ بلکہ نہ دینے پر قتل،اغواء کی بھی دھمکیاں دیتے ہیں۔وفاقی پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزمان امجد خٹک وحید،فصیح اصحاب،وحید گل افغانی،آغا عرف جامی، امیرخان ودیگر نامعلوم افراد ان سے باقاعدگی سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔ پولیس نے دہشتگردی ایکٹ لگائے ہوئے زیر دفعات 386/386 مقدمہ درج کرکے3 افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ افغانی گروپ چند سال قبل متحرک ہوا اور بڑے دھڑلے سے کہتے ہیں کہ وہ افغانی ہیں تاہم انکے پاس شناختی کارڈ پاکستانی ہیں جو کہ اصلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن