• news

کوئٹہ: ایران جانے والے زائرین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ایران جانے والے زائرین نے آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ ان کا مطالبہ تھاکہ ایران جانے والے زائرین کو سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ ایران جاکر چہلم میں شرکت کر سکیں۔ زائرین نے زبردست نعرہ بازی بھی کی۔ انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد زائرین نے دھرنا ختم کردیا۔ دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام مکمل طورپر درہم برہم ہوگیا تھا۔ دریں اثناء ایران سے آنے والے زائرین کو سخت سکیورٹی میں کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔ 485 زائرین کو 12 کوچوں کے ذریعے ایف سی پولیس کی سخت سکیورٹی میں تفتان سے کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن