• news

بلوچستان میں بھارتی ایجنڈا ڈھکا چھپا نہیں، قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: ناصر جنجوجہ

لاہور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام پر عمل پیرا ہے قومی سلامتی اور ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا دشمن جانتا ہے کہ کسی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جائیگا ایک انٹرویو میں ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کو دہشتگردی سے پاک کر ہے ہیں اور پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف اقدامات کی پوری دنیا معترف ہے ہم دہشتگردوں کا صفایا کر رہے ہیں۔ دشمن کا بلوچستان میں ایجنڈا کوئی ڈھکا چھپا نہیں قومی سلامتی پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اقتصادی راہداری منصوبے میں بلوچستان کا کردار اہم ہے بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد پر اثرانداز نہیں ہو سکتے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے کنٹرول لائن پر جارحیت کرکے بھارت کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن