بلوچستان ہائیکورٹ، طالبہ کی خودکشی کے معاملے پر تحقیقاتی کمشن رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست خارج
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ نے مسلم باغ کی طالبہ ثاقبہ حکیم کی خودکشی کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمشن کی رپورٹ منظرعام پر لانے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مدعی کی درخواست پر فیصلہ میں کمشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کی درخواست کو خا رج کرتے ہوئے نمٹا دیا۔ طالبہ ثاقبہ حکیم کاکڑ کے بھائی اعزاز اللہ نے انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لانے کیلئے آ ئینی درخواست دائر کی تھی۔