• news

دہشت گردی کے باعث 2015ء میں عالمی معیشت کو 89 ارب 60 کروڑ کا نقصان

لندن(بی بی سی اردو) ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 2015ء میں عالمی معیشت کو دہشت گردی کے وجہ سے 89 ارب 60 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہے۔ ایک غیر سرکاری تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ فار اکنامک اینڈ پیس نے گلوبل ٹیررازم انڈکس 2016 جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ عراق کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے اور یہ نقصان عراق کے جی ڈی پی کا 17 فیصد ہے۔ تحقیق کے مطابق دہشت گردی کی وجہ سے سیاحت کی صنعت بری طرح تباہ ہوئی ہے اور اْن ممالک میں جہاں دہشت گرد حملے نہیں ہوئے وہاں سیاحت کی صنعت دوگنی ہو گئی ہے۔ غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق شدت پسندی کے شکار ممالک میں قیام امن کے لیے جو وسائل مختص کیے گئے ہیں اْس کا ملکی معیشت پر دو فیصد اثر پڑ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور بوکو حرام جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائی سے ان کے حملوں میں کمی آئی ہے لیکن ان تمام اقدامات کے باوجود امریکہ اور یورپ کے ترقی یافتہ ممالک میں دہشت گردی کے باعث اموات کی شرح میں 650 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق سنہ 2015 میں 29376 افراد دہشت گردی کے نتیجے میں مارے گئے۔ دہشت گردی کے باعث ہلاکتوں میں گذشتہ چار سال کے مقابلے اس سال 10 فیصد کمی آئی ہے۔عراق میں اسلامی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ اور نائجیریا میں بوکو حرام کے حملوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد ایک تہائی کمی آئی ہے لیکن ان تنظیموں نے پڑوسی ممالک میں اپنا کارروائیاں بڑھائی ہیں۔ آرگنائزیشن فار اکنامک کارپوریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ میں زیادہ تر امریکہ اور یورپ جیسے امیر ممالک شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق او ای سی ڈی میں شامل 34 میں سے 21 ممالک میں کم سے کم ایک بڑا حملہ ہوا ہے جس میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ جیسے ترکی اور فرانس میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے حملے ہوئے۔ غیرسرکاری تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ ڈنمارک، فرانس، جرمنی، سویڈن اور ترکی میں گذشتہ ایک سال کے دوران دہشت گردی کے نتیجے میں ہونے والی اموات بلند ترین سطح پر ہیں۔ دہشت گردی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں عراق، افغانستان، نائجیریا، پاکستان اور شام میں ہوئی جبکہ گلوبل ٹیررارزم انڈکس امریکہ 36 وین نمبر پر اور فرانس 29 ویں، روس 30 ویں اور برطانیہ 34 ویں نمبر پر ہے۔ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سب سے مہلک ترین تنظیم رہی اور اس نے دنیا کے 252 شہروں حملے کیے جن میں 3141 افراد مارے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن