• news

فیصل آباد :زیرحراست ملزم نے پستول چھین کراے ایس آئی کو قتل کردیا مبینہ مقابلے میں مارا گیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ ستیانہ میں تعینات اے ایس آئی کو زیرحراست ملزم نے سرکاری پستول چھین کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو پکڑ کر مبینہ مقابلہ میں مار ڈالا۔ دونوں نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ میں تعینات اے ایس آئی محمد سرفراز ضیاء سکنہ چک نمبر96ج۔ب صدر جڑانوالہ گزشتہ روز منشیات فروشی کے سزا یافتہ ملزم ابرار کو پرائیویٹ کار میں سینٹرل جیل چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستہ میں مکوآنہ کے قریب ملزم نے اچانک سرکاری پستول چھین کر اسے فائر مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے اے ایس آئی کی نعش ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی اور ایک گاؤں میں اسے تلاش کر کے مبینہ مقابلہ میں ہلاک کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن