صدر نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج طلب کر لئے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس )آج( جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔ دریں اثناء صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس بھی آج گیارہ بجے طلب کر لیا۔