مخصوص بلدیاتی نشستیں: قصور‘ شیخوپورہ‘ ننکانہ سمیت کئی شہروں میں مسلم لیگ ن کامیاب
قصور/ شیخوپورہ/ حافظ آباد/ ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگاران) بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں کے الیکشن میں قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب سمیت کئی شہروں میں مسلم لیگ ن جیت گئی جبکہ میانوالی کی 4 تحصیلوں اور چیچہ وطنی میں تحریک انصاف کے امیدوار جیتے۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میونسپل کمیٹی قصور کی تمام 11 مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، خواتین کے لئے 5 مخصوص نشتوں پر مسلم لیگ ن کی تمام ٹکٹ ہولڈر خواتین بلامقابلہ منتخب ہوگئیں،جن میں شاہدہ نعیم،شکیلہ ، کوثر،عظمت بانو اور فریدہ اکرم شامل ہیں، جبکہ لیبر کی دو مخصوص نشستوں پر محمد رفیق بھولا نمبردار او سابق ناظم حاجی جاوید اختر اور نوجوانوں کی مخصوص نشست پر چیئرمین بلھے شاہ کمیٹی قصو حاجی عبدالطیف کے صاحب زادے محسن لطیف قادری ن لیگ کے ٹکٹ پربلا مقابلہ منتخب ہوگئے،اقلیتوں کی تین نشستوں پر ن لیگ کے حنوز مسیح ،رشید چوہان،یوسف مسیح کامیاب قرار پائے،میونسپل کمیٹی کھڈیاں میں مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ چھ کے چھ امیدوار کامیاب قرار پائے،کوٹ رادھا کشن میں بھی ن لیگ کے ہی چھ امیدواروں نے میدان مار لیا،چونیاں کی چھ سیٹوں پر بھی ن لیگ کامیاب رہی،راجہ جنگ میں ن لیگ ایک جبکہ پی ٹی آئی پانچ سیٹیں حاصل کرسکی،میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میں پی ٹی آئی کے 5 امیدوار جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوئے،پتوکی میں پی ٹی آئی کا ایک جبکہ چھ آزاد امیدوار جیت گئے۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی 10 مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ ن کے 2 امیدوار، پی ٹی آئی اور اتحاد گروپ کے الائنس سے 4 امیدوار کامیاب ہوگئے۔ شیخوپورہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق بلدیہ شیخوپورہ کی 11مخصوص نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 9جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدواراورپی ٹی آئی نے دو سیٹیوں پر کامیابی حاصل کی۔ ورکر کی دونشستوں میں سے ایک پر اپوزیشن کے امجد نذیر بٹ 16ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے اور ورکر کی دوسری نشست پر نواز لیگ کے میاں منور اقبال 19ووٹ لیکر کامیاب ہوئے یوتھ کی نشست بھی رانا اظہر نے 37ووٹ حاصل کرکے میدان مارلیا، خواتین کی پانچ نشستوں پر نواز لیگ کی فردوس جہاں، فرزانہ حمید، صائمہ بی بی، شبانہ عامر اور پی ٹی آئی کی جمیلہ یونس کامیاب قرار پائیں جبکہ اتین قلیتی نشستوں پر پیٹر کرامت13، وسیم مسیح 13اور سمسون مسیح 12ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میونسپل کمیٹی حافظ آباد کی 10مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ایم۔این۔اے گروپ کے چار ، ن لیگ ایم۔پی۔ایز گروپ کے پانچ اور پی ٹی آئی کے ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ ن ایم این ا ے گروپ کی قیادت سابق ایم این اے چوہدری افضل حسین تارڑ، وفاقی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ اور ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی کررہے ہیں۔ اسکے چار اُمیدواروں اقبال بیگم، سمیرہ اشرف، رائے غضنفرعلی کھرل، سہیل سہوترا نے ن لیگ کے نشان شیر پر الیکشن لڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کا ایم۔پی۔ایز گروپ جس کی قیادت ملک فیاض احمد اعوان، صوبائی پارلیمانی سیکرٹر ی چوہدر ی اسد اﷲارائیں کررہے ہیں اسکے پانچ امیدواروں سجیلہ امجد، نگہت خاں، حافظ عبدالرحمن جرال، آگسٹائن مسیح اور فیصل حسن نے آزاد حیثیت میں بوتل کے نشان پر الیکشن لڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی جبکہ پی۔ٹی۔آئی کی صرف ایک اُمیدوار راحت ایوبی بٹ نے کامیابی حاصل کی۔ شرقپور شریف سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی شرقپور کی مخصوص نشستوں پر رانا تنویر حسین گروپ کے متوقع چیرمین میاں عمران اشرف نے 7میں سے 6 اور چوہدری علی اصغرمنڈا گروپ کے متوقع امیدوار برائے چیرمین عثمان علی ملک نے مجموعی طور پر 1 نشست پر کامیابی حاصل کرلی رانا تنویر حسین گروپ کی تین خواتین عاصمہ شہزادی ،نعیمہ ارشد سیدہ میمونہ خاور نقوی ،لیبرکی چوہدری سہیل احمد دودھی ،یوتھ کی سیٹ اسدطارق اقلیت عدنان جاوید مسیح نے میدان مار لیا جبکہ چوہدری علی اصغرمنڈا گروپ نے ایک لیڈی شفقت مقصود کی سیٹ جیت لی۔ پتو کی میونسپل کمیٹی کی سات نشستوںپر 16ووٹ کا سٹ کئے گئے جس میں مسلم لیگ ن کے 6امید وار جبکہ تحریک انصاف کے حصے میں ایک سیٹ آئی۔ مسلم لیگ ن کے لیبر کونسلر ندیم اقبال بھٹو13، اقلیتی سیٹ پر رضا سندھو 13، لیڈی سیٹ پر فرزانہ رفیق 4، حاجی مختاراں بی بی 4، عائشہ اقبال 5ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔ تحریک انصاف کی ایک لیڈی کونسلر نجمہ ممتاز 3ووٹ لیکر کامیاب ہوگئی۔ کوٹ رادھا کشن سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ایم پی اے و ایم این اے کے حمایت یافتہ تین تین امید وار ٹا س پر کامیاب ہوگئے۔منتخب ہونے والے کونسلر ز میں لیڈی کونسلز سعدیہ آصف، گلناز بی بی، نسیم سجاد جبکہ اقلیتی سیٹ پر نیامت مسیح اور دیگر سیٹوں پر ملک نعیم گوگا۔عبدالروف شامل ہیں۔ پنڈی بھٹیاں سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی سکھیکی کی چھ مخصوص نشستوں کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے پانچ امیداوار جبکہ پی ٹی آئی کی ایک خاتون امیدوار کامیاب۔ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی خواتین امیدوار بشیراں بی بی اور عابدہ بی بی ، مزدور کی نشست پر محمد جاوید عاجز ، یوتھ پر احمد رضا قادری اور اقلیتی نشست کے لئے یوسف مسیح غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق منتخب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار صفیہ بی بی منتخب ہوئیں۔ میونسپل کمیٹی کامونکے کی دس مخصوص نشستوں پر پانچ خواتین کونسلرمیں سے ایک آزاد لیڈی کونسلر کے چار چار ووٹ برابر ہونے پر فیصلہ ٹاس پر باقی لیبر کونسلر اور اقلیتی کونسلرکی دو دو سیٹ اور یوتھ کونسلر کی ایک سیٹ پرمسلم لیگ (ن) کے تمام نامزد امید وار جیت گئے۔ میونسپل کارپوریشن مریدکے کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین گروپ نے 11 میں سے 9نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ راناتنویر حسین اور میاں شبیر احمد گروپ کے حافظ حسن سلمان نے یوتھ کونسلر کی نشست پر38، لیبر کونسلر کی نشستوں پر مرزا اعجاز بیگ نے 19اورچودھری محمد عمیر گجر نے18ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ اقلیت نشستوں پر بابا ظفر اقبال شاہی اور پرویز اختر کامیاب ہوئے جبکہ خواتین میں شازیہ طاہر، رضیہ بی بی، پروین اختر اور خالدہ جاوید نے کامیابی حاصل کی۔ مخالف دھڑے کی جانب سے رشید مسیح نے اقلیت اور اور بیگم رفعت ظفر نے خواتین نشتیں جیت لیں۔ ایمن آباد سے نامہ نگار کے مطابق ایمن آباد یوسی 41 سے تین خواتین روبینہ امجد چودھری، فرزانہ اشفاق کلہ اور فضہ شفیق خان نے کامیاب حاصل کرلی۔ میونسپل کمیٹی جلالپوربھٹیاں میں چار مخصوص نشستوں کے منتخب ہونے کے بعد انتخاب مکمل ہوگیا۔ چوہدری تنویر احمد چدھڑ۔ میاں قربان علی بھٹی ۔میاں زاہد حسین بھٹی۔جاوید سلیم ۔ میاں اعجازحسین بھٹی ۔محمد امیر غفاری ۔محمد عباس غفاری وارڈ نمبر8۔محمد نذیر ٹانڈہ ۔میاں مراد اصغر بھٹی ۔چوہدری محمدافضل۔اکمل شریف پہلے ہی کامیاب ہوچکے تھے جبکہ 4مخصوص نشستوں کیلئے مسلم لیگ(ن) کے ہی 4امیدوار میدان میں تھے جو کہ بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔آفتاب احمد (یوتھ)محمد ارشاد گوندل (ورکر)ارم بی بی (خاتون)اور شگفتہ ظفر (خاتون )کی نشست پر کامیاب ہوگئیں۔ میونسپل کمیٹی شاہ کوٹ کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں خواتین کی پانچ سمیت کل آٹھ نشستوں میں سے مجموعی طور پر چھ آزاد امیدوار شیخ سرور حسین شوال احمد رضیہ بیگم شبانہ افضل شریفاں بی بی اقلیتی کونسلر کی سیٹ پر آفتاب مسیح منتخب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ ن کی مقبولاں بی بی اور میمونہ بی بی کامیاب قرار پائیں منتخب ہونے والے آزاد امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے پریشر گروپ اور تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔ میونسپل کمیٹی واربرٹن کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) میاں جمیل احمد نارگ گروپ کا پورا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا۔ کامیاب ہونے والوں میں یوتھ کے امیدوار محمد احسان جاوید ،لیبر کونسلر کے امیدوار چوہدری خالد محمود آرائیں، اقلیتی امیدوار جاوید مسیح اور خواتین میں سعدیہ ،ھاجراں بی بی اور شمائلہ شامل ہیں ۔لیبر کی سیٹ پر کامیاب ہونے والے چوہدری خالد محمود آرائیں چوتھی بار کونسلر منتخب ہو گئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی فاروق آبادکا مخصوص نشستوں کا الیکشن مسلم لیگ (ن) ہار گئی ،فارورڈبلاک آزاد امیدار کامیاب ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر(اقلیت نشست ) یاسر مٹو ،(کسان کونسلر )عباد خان ہار گئے جبکہ آزاد امیدوار(اقلیت نشست ) ڈاکٹر قیصر شہزادانتخابی نشان انرجی سیور ،(کسان کونسلر)سیٹھ افتخار احمد انتخابی نشان بلب،خاتون کونسلر (آزاد امیدوار ) ثمینہ ظفر انتخابی نشان الماری کامیاب ،جبکہ مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ ہولڈردو خواتین نسیم بی بی اور ریاض بی بی کامیاب ہوئیں اس طرح میونسپل کمیٹی فاروق آباد کی5 مخصوص نشستوں میں سے 3آزاد امیدوار جن کو ڈاکٹررانا ظفرگروپ کی سپورٹ حاصل تھیں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اور ایم پی اے کی بھر پور ہمایت کے باوجود مسلم لیگ ( ن)5میں سے صرف 2لیڈی کونسلرز کی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ گکھڑ منڈی میں بلدیاتی انتخابات کی خصوصی نشستوں کا معرکہ مسلم لیگ ن نے مار لیا ۔8نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن ایم پی اے چوہدری محمد اشرف وڑائچ گروپ نے 6نشستیں حاصل کر لیں جبکہ مسلم لیگ ن ایم این اے میاں طارق گروپ کے ایک امیدوار جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک امیدوار کامیاب قرار پائے۔ مسلم لیگ ن ایم پی اے چوہدری محمد اشرف وڑائچ گروپ کے کامیاب امیدواران لیبر سیٹ پر میر ظفر بشیر نے 15ووٹ حاصل کیے ،یوتھ سیٹ پر حمزہ ظفر نے 14ووٹ حاصل کیے ،اقلیتی نشست پر سرفراز مسیح 15ووٹ حاصل کرکے نمایاں رہے علاوہ ازیں بشریٰ ،سمیرہ سلمان رانا ،عابدہ پروین اور ایم این اے گروپ میاں طارق کی مقبول اختر زوجہ صدیق بھٹہ کامیاب ہو پائی جبکہ شازیہ ولید بٹ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کامیاب رہیں۔ میونسپل کمیٹی مانانوالہ کے لیے مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں تین خواتین سمیت پانچ امیدوار کامیاب، دو امیدواروں کے ووٹ برابر نکلے۔ لیڈی کونسلر کے لئے انیسہ بی بی ،شکیلہ رفیق اور کبریٰ ریاض کامیاب ہوئیں۔ لیبر کونسلر کے لئے طاہر حیات خاں کامیاب ہوئے۔ اقلیتی نشست کے لیے دو امیدواروں شریف مسیح اور صادق مسیح کے ووٹ برابر نکلے جن کا فیصلہ آج ٹاس کے ذریعے ہوگا۔ میونسپل کمیٹی چونیاں کے مخصوص سیٹوںکے الیکشن میں مسلم لیگ نوازکا پورا پینل کامیاب۔خواتین کی تین مخصوص سیٹوں پر زرینہ بی بی، نسیم اختر، بنیش سعید،یوتھ کی سیٹ پر چوہدری سلیم بلال،لیبر کی سیٹ پر مہر ارشاد عارف،اقلیتی سیٹ پر عارف مسیح کامیاب ہو گئے۔ سانگلہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مخصوص سیٹوں پر انتخابات چوہدری سلیم لیگ (ن) چھ سیٹوں پر کامیاب، باجوہ گروپ صرف دو سیٹیں حاصل کر سکا۔ مسلم لیگ (ن) گروپ کی تین خواتین جن میں سمیرا بی بی، ثمینہ بی بی اور سکینہ بی بی کامیاب قرار پائیں۔ اس طرح لیبر کونسلر کے انتخاب پر مسلم لیگ (ن) برجیس طاہر گروپ کے نصراللہ زاہد 15 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ جبکہ محمد خالد نے 12 ووٹ حاصل کئے۔ یوتھ کونسلر کے انتخاب پر ابو بکر 15 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل نے 11 ووٹ لئے۔ اقلیتی نشست پر بھی مسلم لیگ ن کے جانس جاوید 15 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔میونسپل کمیٹ نوشہرہ ورکاں میں مسلم لیگ ن نے 6 اور نوشہرہ گروپ نے ایک نشست حاصل کی۔ نتائج کے مطابق نوشہرہ گروپ کی سیدہ مطاہرہ بتول اور مسلم لیگ ن کے نعمان صدیق تسلم کوثر عنایت بی بی صبا بی بی اور منشی محمد اشرف (جماعت اسلامی) کامیاب ہوئے۔ میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا کل 6نشستوں میں سے 5پر پی ٹی آئی جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب قرار پایا۔میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کی مخصوص 6نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں کسان مزدور سیٹ پر پی ٹی آئی کے عبدالستار ملک۔نوجوانوں کی سیٹ پر پی ٹی آئی کے راشد علی ڈوگر ، خواتین کی مخصوص سیٹوں پر پی ٹی آئی کی صغراں بی بی اور غلام سکینہ، اقلیتی سیٹ پر پی ٹی آئی کے مختار مسیح کامیاب قرار پائے۔جبکہ سعیدہ خانم (آزاد)نے کامیابی حاصل کی۔ میو نسپل کمیٹی صفدرآباد کی مخصوص نشستوں کے انتخا بات میں جا وید مجید گرو پ نے 3،سیٹھ رضوان گرو پ نے ایک سیٹ حاصل کی۔ تین سیٹوں کے لیے چا ر خوا تین امیدواوں کے درمیان قر عہ اندازی ہو گی۔ جا وید مجید گرو پ کے خا لد سعید مزدور کونسلر ،الیا س عا صی اقلیتی کو نسلر ،حسنین شا ہد کو یو تھ کو نسلر ،سیٹھ رضوان گرو پ کے خا تو ن ممتاز بی بی کو کا میاب قرار دیا جبکہ خوا تین کے بقا یا 3 نشستوں کے لیے چا ر خواتین امیدواروں کے در میان قر عہ اندازی پر فیصلہ ہو گا۔ میونسپل کمیٹی فیروزوالہ کی مخصوص نشستوںکے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول گروپ کے تمام اُمیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ جن میں رخسانہ طارق ڈار، طاہر ہ پروین ، نویدہ بی بی ، نصرت بی بی ، نذیر فوزیہ بی بی ، یوتھ نشت پر محمد عمر، لیبر نشت پر سفیر حسین شاہ اور اقلیتی نشت پر اقبال مسیح کامیاب ہوئے جن کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے تھا ان کے مد مقابل کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے۔ میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک میں مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت یافتہ 7اُمیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کو ایک نشت ملی۔ بلدیہ نارنگ نے مسلم لیگ(ن) رانا تنویر حسین گروپ کے تمام اُمیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ شرقپور اور مریدکے میں مسلم لیگ (ن) نے نمایاں طور میدان مار لیا۔ کامیاب ہونے والے جن میںعشرت بی بی، شگفتہ بی بی ، شبنم بی بی ، فردوس یوتھ پر محمد ندیم، لیبر پر کرامت علی اور اقلیتی منیر مسیح کامیاب ہوئے۔ تمام اُمیدواروں کو مسلم لیگ(ن) رانا تنویر حسین کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر ثابت ہو گیا ہے کہ ضلع شیخوپورہ مسلم لیگ کا گڑھ ہے اور ضلع کونسل شیخوپورہ میں رانا تنویر حسین گروپ کے نامز د کردہ امید وار رانا عتیق انور کامیاب ہوگئے۔ نامہ نگاران کے مطابق میانوالی کی چار میونسپل کمیٹیوں میانوالی، کمرمشانی، کالاباغ اور پپلاں میں تمام نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار جیت گئے جبکہ تین میونسپل کمیٹیوں دائود خیل، کندیاں اور عیسیٰ خیل میں مسلم لیگ ن کے مخصوص نشستوں پرکھڑے امیدوار جیت گئے۔ بہاولپور ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کیا، چوچک سے نامہ نگار کے مطابق یہاں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ۔ میو نسپل کمیٹی منچن آباد میں مسلم لیگ ن کی دو اور میاں عبدالستار آزاد گروپ کی ایک خاتون کامیاب ہوئی۔ میونسپل کمیٹی ملکوال کی 6 مخصوص سیٹوں پر قمر خان گروپ نے پانچ جبکہ رائو طارق گروپ نے ایک نشست حاصل کر لی، دونوں گروپوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ دینہ تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن میں مہر محمد فیاض گروپ 7میں سے 5نشستیں لے کر بھاری اکثریت سے کا میاب جبکہ ایک ووٹ پی ٹی آئی اورگھرمالہ گروپ کو کو ئی ووٹ نہ ملا۔ میونسپل کمیٹی شکرگڑھ کی 4 نشستوں پر مسلم لیگ ن جبکہ 3 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی نے توقع سے زیادہ سیٹیں حاصل کر کے ن لیگ کے کیمپ میں ہلچل مچادی۔ فورٹ عباس میونسپل کمیٹی کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما نعمان جاوید گروپ نے چھ میں سے پانچ نشتیں جیت کر میدان مار لیا زیڈ لیگ کے حصے میں ایک سیٹ آئی میونسپل کمیٹی دریا خان کی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کیا ۔ شکر گڑھ کی 7 مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن میں 6 خواتین 3اقلیتی 3 مزدور 2 یوتھ ممبر سمیت گل 14 افراد نے حصہ لیا ۔ ٹائون کمیٹی ڈنگہ کی 6 کی 6 نشستیں مسلم لیگ ن نے جیت لیں۔ میونسپل کمیٹی منکیرہ کی مخصوص نشستوں پر ملک گروپ اور سیٹھ گروپ کے 2،2امیدوار کامیاب ہوئے، چشتیاں میں خواتین کی پانچ سیٹوں پر مسلم لیگ ن کی چھ خواتین رابعہ بصری ،فرزانہ رفیق، بشریٰ بی بی ، رابعہ مسعود کھچی ، سلمیٰ پروین ، فرخندہ طلعت یکساں چھ چھ ووٹ حاصل کئے چنانچہ ایک خاتون کو قرعہ اندازی کے ذریعے لسٹ سے آئوٹ کیا جائے گا ۔ میونسپل کمیٹی جھنگ کی 11نشستوں پر شیخ وقاص اکرم کو واضح برتری حاصل ہو گئی۔ اہلسنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی گروپ نے خواتین کی دو نشستیں حاصل کیں مولانا محمد احمد لدھیانوی گروپ کا ایک امیدوار صفدر مسیح 12ووٹ لے کر غیرمسلم کی نشست پر بھی کامیاب ہوا۔ ضلع چکوال کی چھ میونسپل کمیٹیوں‘ چکوال‘ چوآسیدنشاہ‘ بھون‘ کلر کہار‘ تلہ گنگ اور لاوہ میں مجموعی طور پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ میونسپل کمیٹی بھکر کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں عوامی خدمت محاذ نے میدان مار لیا۔ میونسپل کمیٹی شکر گڑھ میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔