• news

کابل حملے کی مذمت، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے : ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے کابل میں خودکش حملے سے افغان سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا تعاون اور کوششیں جاری رکھے گا۔ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا کے مطابق پاکستان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان سکیورٹی حکام پر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتا ہے۔ اس حملے میں افغان سکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جاںبحق افراد کے خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی دوٹوک مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں اور تعاون جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن