• news

متحدہ رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی اپیل مسترد

کراچی(صباح نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی اپیل مسترد کر دی۔جمعرات کورینجرز کی جانب سے متحدہ رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر رینجرز کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عامر خان کے خلاف شواہد موجود ہیں لہذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے، جس پر عدالت نے کہا کہ عامر خان کے خلاف کسی نے گواہی دی ہے تو پیش کریں۔رینجرز کے وکیل نے کہا کہ لوگ ڈرتے ہیں کوئی گواہی دینے کیلئے تیار نہیں جس پر عدالت نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا سورج غروب ہوچکا ہے اور لوگ بولنے لگے ہیں، اب کوئی نہیں ڈرتا۔ عدالت نے کہا کہ جو شخص قانون کی خلاف ورزی کرے قانون کو اپنا کام کرنا چاہیے لیکن عدالت کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں، عدالت نے ناقص تفتیش پر عامر خان کی ضمانت منظور کی جس کے وہ حق دار تھے۔

ای پیپر-دی نیشن