• news

مریدکے: پولنگ ایجنٹ سے موبائل فون برآمد ہونے پر پریذائیڈنگ افسر کیخلاف مقدمہ

شیخوپورہ + مریدکے (نامہ نگار خصوصی + نامہ نگار) مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے دوران مریدکے میں پولنگ ایجنٹ سے موبائل فون برآمد ہونے پر پریذائیڈنگ افسر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کی پولنگ کے دوران ڈی سی او ارقم طارق نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔ اس دوران ایم سی مریدکے پولنگ سٹیشن میں پولنگ ایجنٹس کے پاس موبائل فون موجود ہونے پر ڈی سی او نے پریذائیڈنگ آفیسر دلنواز بٹ کے خلاف مقدمہ درج کروایا جبکہ آر او رانا ارشاد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن