• news

کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا کیس ہائیکورٹ نے مرکزی ملزم عدنان ثناء کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد حمید ڈار نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدنان ثنااللہ کی سیشن عدالت سے ضمانت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ماتحت عدالت نے ٹھوس شواہد ہونے کے باوجود ضمانت منظور کی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدنان ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کا حکم دیا جائے۔ عدنان ثناء اللہ پر تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ساتھیوں سمیت کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن