حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات سے امن و محبت کا درس ملتا ہے: علامہ ریاض شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوفیاءکے افکار کو اپنانا ہی انتہا پسندی کا بہترین علاج ہے۔ داتا گنج بخش کی تعلیمات سے امن و محبت کا درس ملتا ہے۔ شریعت اور طریقت لازم و ملزوم ہیں۔ صوفیاءکے پیروکار امن و محبت اور رواداری کا پر چار کرتے رہیں گے۔ ڈھول ڈھمکوں اور ناچ گانے کا نام تصوف نہیں ہے۔ فارن فنڈڈ این جی اوز صوفی ازم کو بد نام کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے داتا دربار پر منعقد ہونیوالی عالمی داتا گنج بخش کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ تخت لاہور کے حقیقی وارث حضرت داتا علی ہجویری ہیں۔ اولیاءکے آستانے رشد وہدایت کے مراکز ہیں۔