حضرت علی ہجویریؒ کے فرمودات پر عمل سے زندگیوں کو صراط مستقیم پر لایا جا سکتا ہے : ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے فرمودات پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیوں کو صراط مستقیم پر لا سکتے ہیں اولیا کرام نے ب رصغیرمیں پیار محبت اور امن کا پیغام دیا۔ انسانیت کی خدمت کو شعار بنا کر دین کا پیغام پہنچایا۔