وزیراعلیٰ شہر میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کا نوٹس لیں: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی حکومت کی ملی بھگت سے ناقص دودھ کی فروخت عروج پر ہے جس کی بناءپر شہری غیر معیاری دودھ پینے پر مجبور ہیں چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ لاہور میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کا فوری ایکشن لیں غیر معیاری دودھ کی فروخت کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے اگر کھانے پینے کی اشیاءکا معیار ہی غیر معیاری ہوگا تو ہسپتال بھر جائیں گے۔